27 جولائی، 2018، 7:19 PM

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ/ صحت بالکل ٹھیک

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ/ صحت بالکل ٹھیک

پاکستان میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک قرار دیدی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں  نے سابق وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک قرار دیدی۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کیا ۔ڈاکٹرز نے جیل میں نواز شریف کا معمول کا چیک اپ کیا اور سابق وزیراعظم کی ادویات تبدیل کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ادویات کے ان کی صحت پر کیا اثرات پڑرہے ہیں۔

News ID 1882578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha